ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: پولس لاٹھی چارج میں کانگریس ریاستی صدر سمیت متعدد کارکنان زخمی

بہار: پولس لاٹھی چارج میں کانگریس ریاستی صدر سمیت متعدد کارکنان زخمی

Mon, 25 Nov 2019 11:42:00    S.O. News Service

پٹنہ،25/نومبر(ایس او نیوز/ یو این آئی)  بہار کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، معاشی مندی اور بے روزگار ی سمیت دیگر معاملوں کو لے کر آج جن ویدنا مارچ نکالا گیا۔ مارچ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ممنوعہ علاقہ ہڑتالی موڑ جیسے ہی پہنچا وہاں پہلے سے جوڈیشیل مجسٹریٹ کی قیادت میں موجود پولس کے جوانوں نے مارچ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

پولس کے روکنے سے کانگریس کارکنان مشتعل ہوگئے جس کے سبب پولس اور کانگریس کارکنان کے مابین تیکھی نوک جھونک ہوگئی۔ کارکنان آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے تھے تبھی پولس کی جانب سے کانگریس کارکنان پر واٹر کینن کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔

اس واقعہ میں کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن کونسل مدن موہن جھا، راجیہ سبھا رکن اکھلیش پرساد سنگھ ، کارگزار ریاستی صدر کوکب قادری، رکن کونسل پریم چندر مشرا سمیت چوبیس سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراً ابتدائی علاج کے لئے لے جایا گیا۔

کچھ دیر بعد ہی انتہائی مصروف ہڑتالی موڑ پر افرا تفری کی صورتحال بنی رہی حالانکہ پولس نے ریاستی صدر مدن موہن جھا، راجیہ سبھا رکن اکھلیش پرساد سنگھ ، کارگزار قادری، رکن اسمبلی امیتا بھوشن اور رکن کونسل مشرا کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی، معاشی مندی اور بے روزگاری سمیت دیگر معاملوں کو لیکر ریاستی کانگریس کی جانب سے آج جن ویدنا مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج شکتی سنگھ گوہل کل ہی پٹنہ آگئے تھے۔


Share: